ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای نے بین الاقوامی پولیس (انٹر پول )سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران کے میجر جنرل سلیمانی کو قتل کرنے پر اکسانے کے سلسلے میں امریکی کانگریس کے دو سابق نمائندوں کو گرفتار کرنے میں تعاون فراہم کرے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی نمائندے ایران میں دہشت گردی پھیلانے کی کارروائیوں میں ملوث ہیں اور یہ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے سے وابستہ رہےہیں۔
انھوں نے کہا کہ انٹر پول نے اس سلسلے میں تعاون کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی درخواست کو انٹر پول کے مرکزی دفتر واشنگن روانہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق اقدام کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں امریکہ کے انتہا پسند نمائندوں نے ایران کے اعلی حکام کو خفیہ طور پر قتل کرنے کے لئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا ایرانی اعلی اہلکاروں میں سپاہ قدس کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی بھی شامل ہیں جن امریکی نمائندوں نے خفیہ طور پرایرانی اہلکاروں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا تھا ایران نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کو کھلی دہشت گردی قراردیا ہے۔..............
/169